بڑے فیصلے سے پہلے نواز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام نہیں کیا جس پر سرجھکانا پڑے، مجھے کسی قسم کا خوف نہیں، میرا ضمیر مطمئن ہے ۔نواز شریف نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی سے قبل مسلم لیگ نون کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے عوام اور ملک کی خدمت کی ہے، کرپشن نہیں کی اور نہ ہی اختیارات کا ناجائز استعمال کبھی کیا، اللہ تعالیٰ سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا ہے کہ ان کیسز میں کچھ نہیں اس لیے میرے ساتھ زیادہ زیادتی کر بھی نہیں سکتے، ایک بار پھر پاکستان پٹری سے اتار دیا گیا ہے، موجودہ حکومت نے عوامی ترقی کے سفر کو سبوتاژ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نےفیصلہ مخالفت میں آنے کی صورت میں میاں نواز شریف سے احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی اختیار کرنے کے متعلق دریافت کیا تاہم سابق وزیر نے اس بات کا کوئی جواب نہیں دیا اور اس صورت میں احتجاج کا معاملہ پارٹی پر چھوڑ دیا۔واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک آج سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف دونوں ریفرنسز العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ کا فیصلہ سنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …