کیا بسنت ہوگی؟ ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سےاہم جواب طلب کرلیا

لاہور:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ہائیکورٹ نے بسنت منانے کے اعلان پر پنجاب حکومت سے شق وار جواب طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت کے اعلان کے خلاف دائر صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بسنت خونی کھیل کی شکل اختیار کرگیا تھا اس لیےپابندی لگائی گئی، تفریح اگر انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بنے تو اس کی اجازت خلاف آئین ہے۔درخواست گزار کی جانب سے پنجاب حکومت کے اعلان پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کردیا جب کہ پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے شق وار جواب داخل کرنے کی ہدایت کردی۔واضح رہےکہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز کئی سال سے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے کا اعلان کیا اور فروری میں بسنت منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …