کنگ خان کی فلم ’زیرو‘ پہلے ہی دن زیرو ہوگئی

نیو دہلی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ’زیرو‘ پہلے دن ہی فلاپ ہوگئی۔شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما کی فلم ’زیرو‘ جس کی ریلیزکا کافی دنوں سے انتظار کیا جارہا تھا، بالآخر فلم آج بھارت سمیت پوری دنیا میں ریلیز ہوگئی تاہم بھارتی فلم تجزیہ نگاروں کی جانب سے ’زیرو‘ کو خاص پذیرائی نہیں ملی۔

بھارتی فلم تجزیہ نگار ترن آدرش نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ فلم پر تبصرے کے لئے صرف ایک لفظ کا استعمال کروں گا اور وہ ’مکمل ناکام‘ ہے، ان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اور ہدایت کار آنند رائے سے بہت سی امیدیں تھیں تاہم انہوں نے بہت مایوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …