متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے حق میں ایک اور بڑا اعلان

ابو ظہبی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا۔متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں تین ارب ڈالرجمع کرانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے مطابق رقم آئندہ چند دنوں میں جمع کروا دی جائے گی، رقم جمع کرانے کا مقصد پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے جب کہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔دوسری جانب ابوظہبی فنڈ برائے ترقی پاکستان میں پہلے سے 8 منصوبوں کی فنڈنگ کر رہا ہے اور8 منصوبوں کی مجموعی لاگت ڈیڑھ ارب درہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …