قومی اسمبلی کا اجلاس، شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں جاری ہے جس میں شرکت کیلئے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے قائد شہباز شریف اور رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔سعد رفیق سے قبل شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے جنہوں نے پارلیمنٹ آمد پر خواجہ سعد رفیق کا استقبال کیا،اس موقع پر مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب اور دیگر لیگی رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اپنی گرفتاری کے بعد پہلی بار قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سعد رفیق کو آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پہلے ہی لاہور سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد پہنچا دیا گیا تھا۔پارلیمنٹ لاجز میں سعد رفیق کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سعد رفیق کو لاہور سے اسلام آباد لایا گیا۔سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعدنیب نے ان کاراہداری ریمانڈ بھی حاصل کر لیا تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے طلب کیا ہے۔اسپیکر اسد قیصر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس میں شرکت کےلیے سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کئے، قاعدہ 108 کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …