طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات، وزیراعظم عمران خان کا اہم بیان سامنے آگیا

اسلام آباد: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابوظہبی میں طالبان اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں معاونت کی ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا قیام امن کیلئے پاکستان سے جو بھی ہوسکا وہ کریں گے، ہم دعا کرتے ہیں کہ امن لوٹ آئے اور افغان عوام کی آزمائش ختم ہو۔ انہوں نے کہا پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور متحدہ عرب امارات میں ہوا، فریقین کے درمیان 17 سال سے جاری افغان جنگ کے خاتمے کے لیے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …