سرگودھا میں دبئی سے آئے نوجوان کا قتل

سرگودھا(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) سرگودھا کے نواحی گاؤں میں دیرینہ دشمنی پر بیرون ملک سے آئے 35سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا، پولیس نے 4 افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔نواحی گاؤں 54شمالی میں دبئی سے آئے 35سالہ نوجوان احمد یار کو اُس کے مخالفین نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔تھانہ جھال چکیاں پولیس سرگودھا نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔واردات کے بعد مقتول نوجوان کی لاش اسپتال منتقل کی گئی تھی جسے پوسٹ مارٹم کے بعد اس کے ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …