اسلام آباد: فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے خلاف شرانگیز بیان دینے پر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف ویب چینل کو شرانگیز انٹرویو دیا تھا اور اس معاملے میں ان پر آج فرد جرم عائد کی گئی ہے، تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔اس موقع پر عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔دوران سماعت وکیل صفائی نے استدعا کی کہ فیصل رضا عابدی کی طبیعت ناساز ہے، انہیں اسپتال منتقل کیا جائے، جس پر عدالت نے فیصل رضا عابدی کا دوبارہ طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …