زیر حراست مولانا خادم حسین رضوی کی حالت بگڑ گئی، ہسپتال منتقل کر دیا گیا

لاہور: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) زیر حراست مولانا خادم حسین رضوی کو دل کی تکلیف ہوئی جس کے انھیں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے۔مولانا خادم رضوی کو گزشتہ شام جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا جہاں ان کے ای سی جی، ایکسرے کے علاوہ بلڈ ٹیسٹ کیے گئے بعد ازاں خطرے سے باہر ہونے کے بعد انہیں سخت سکیورٹی حصار میں پرائیویٹ کمرہ نمبر 5میں منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹرز کے مطابق مولانا خادم رضوی کا بلڈ پریشر ہائی تھا، بیماری کی نوعیت کا اندازہ بلڈ ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد لگایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …