لاہور:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پنجاب کے سابق وزیر قانون اور (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناءاللہ کے خلاف بھی جانچ پڑتال شروع کردی۔ترجمان نیب کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، ان پر نقشہ تبدیل کرکےمن پسند افراد کو فائدہ پہنچانےکا الزام ہے۔ترجمان نیب کا کہنا ہےکہ رانا ثناءاللہ کے خلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا۔واضح رہےکہ نیب نے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان اور سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے اثاثوں کی بھی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے ترجمان نیب نے بتایا تھا کہ مریم اورنگزیب کے خلاف ایک شکایت کنندہ کی شکایت پر جانچ پڑتال کی جائے گی تاہم ترجمان نیب نے شکایت کنندہ کا نام بتانے سے گریز کیا۔
ٹیگزlahore media92news media92tv NAB pakistan رانا ثناءاللہ
یہ بھی پڑھیں
جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے
بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …