فیاض الحسن چوہان نے حمزہ شہباز کو خبردار کردیا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خواجہ برادران ہیپی برتھ ڈے منانے نہیں گئے انہیں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، نیب جب ضروری سمجھے گا حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لے گا۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ خواجہ برادران حوصلہ دکھائیں، انہوں نے جس استقامت سے کرپشن کی اسی استقامت کا اب بھی مظاہرہ کریں۔ان کاکہنا تھا کہ خواجہ برادران جیل ہیپی برتھ ڈے منانے نہیں گئے انہیں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ،ان کے من پسند کھانے فراہم نہیں کئے جا سکتے ۔فیاض چوہان نے کہا کہ افسوس مسلم لیگ ن نے اپنے دور حکومت میں پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور نہیں کیا، اور اب یہ پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر واویلا مچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پروڈکشن آرڈر کے مسئلے پر کام کیا جائے۔وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب جب ضروری سمجھے گا حمزہ شہباز کو بھی گرفتار کر لے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …