فواد خان اور سلمان خان آمنے سامنے، جانیئے دلچسپ خبر

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان بھارت سمیت پوری دنیا میں اپنی اداکاری اور فلاحی کاموں کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں لیکن پاکستانی اداکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے فواد خان بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔ سلمان خان اور فواد خان کی نئی فلمیں آئندہ سال عید پر ریلیز کیے جانےکے اعلان کے بعد سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ سال 2019 کی میٹھی عید پر بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور لالی ووڈ کے دلکش اداکار فواد خان کے درمیان بڑا مقابلہ ہونے والا ہے کیونکہ اس موقع پر دونوں اداکاروں کی بڑی فلمیں ریلیز کیے جانے کا اعلان کردیا گیا ہے، اب دیکھنا یہ ہے کہ بازی پاکستان کا خان لے جاتا ہےیا بھارت کا؟پاکستان فلم انڈسٹری کے خوبرو اداکار فواد خان کی فلم ’مولا جٹ‘ کا مداحوں کوبے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس فلم میں اُن کے ساتھ ہر دل عزیز پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی بھی مرکزی کردار ادا کریں گے۔ بلال لاشاری کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کو آئندہ برس عید الفطرکے موقع پر پاکستان اور چینی سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کو بھی سال 2019 کی عیدالفطر پر ریلیز کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سلمان خان کا ریکارڈ ہے کہ ہر سال عید کے موقع پر ان کی ایک فلم لازمی ریلیز ہوتی ہے۔ ایک بالی ووڈ ناقد ’ترن آدرش‘ نے اس حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’سلمان خان بمقابلہ فواد خان!! آئندہ سال عید پر پاکستان کی بڑی فلم مولا جٹ ریلیز ہورہی ہے جبکہ سلمان خان کی فلم بھارت بھی عید کےموقع پرہی ریلیز کی جائے گی اب دیکھنا یہ ہے کہ باکس آفس پر سلمان خان کا راج ہوگا یا فواد خان کا۔ ترن آدرش کے ٹوئٹ کے جواب دیتے ہوئے پاکستانی اداکار ’گوہر رشید‘ نے کہا کہ ’سرہم سب سلو بھائی (سلمان خان) سے بہت محبت کرتے ہیں لیکن ہمارا فواد خان بھی کسی سے کم نہیں ہے۔‘ یاد رہے اداکار گوہر رشید بھی اس فلم میں فواد اور ماہرہ کے ساتھ شامل ہیں۔واضح رہے فلم ’دی لیجنڈآف مولا جٹ‘ واحد پاکستانی فلم ہے جو ایک ساتھ پاکستان اور چین میں ریلیز کی جائے گی۔ اس سے قبل دنگل اور ہندی میڈیم وغیرہ بھی چین میں نمائش کے لیے پیش کی جاچکی ہیں لیکن وہ بھارت اور چین میں ایک ساتھ ریلیز نہیں ہوئی تھیں بلکہ دو سے تین ماہ بعد انہیں وہاں ریلیز کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …