قندیل بلوچ قتل کیس میں اہم پیشرفت، ملزم ظفر اور دیگر پر فرد جرم عائد

ملتان(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) ملتان کی عدالت میں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ملزم ظفر اور دیگر پر فرد جرم عائد کر دی گئی، کیس کی آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی۔ملتان میں معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں ملزم ظفر کے پیش ہونے پر تمام ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی گئی ۔عدالت میں ضمانت پر رہا ملزم مفتی عبدالقوی، اسلم شاہین، حق نواز، عبدالباسط اور ظفر بھی پیش ہوئے ۔عدالت نے گواہان پر جرح کے لیے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …