سارا علی خان کا مداحوں کے لیے پیار بھرا پیغام

ممبئی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اپنی نئی فلم ’کیدرناتھ‘ کی کامیابی پربہت خوش ہیں اورآگے مزید اچھا کام کرنے کا وعدہ کرتی نظرآتی ہیں۔بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان حال ہی میں ریلیزہونے والی اپنی فلم ’کیدرناتھ‘ کو مداحوں کی جانب سے پسند کرنے پربے حد خوش ہیں۔

انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ ان کے کام کی تعریف کررہے ہیں اس سے وہ بہت خوش ہورہی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ انہیں اب اندازہ ہوگیا ہے کہ مداحوں نے انہیں پسند کرلیا ہے اوراب میں سب سے وعدہ کرتی ہوں کہ آنے والے پراجیکٹس میں مزید محنت سے کام کروں گی۔اداکارہ نے ایک بار پھربالی ووڈ میں چھائی اقرباپروری سے متعلق کہا کہ یہ ایک متنازعہ معاملہ ہے لیکن اس سب کے باوجود اگر مجھے پسند کیا گیا ہے تومیں بہت خوش ہوں۔واضح رہے کہ ابھیشیک کپورکی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’کیدر ناتھ‘ میں سارہ علی خان ’مکو‘ اور سوشانت سنگھ راجپوت نے ’منصور‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …