کھانسی کے شکار افراد نہ ہوں پریشان، جانیئے خاص رپورٹ

(میڈیا92نیوز)
گلے کی خرابی، حلق کی سوزش، سانس کی نالی میں کسی قسم کے انفیکشن کا جنم لینا یا پھیپھڑوں کی خرابی، کھانسی کا سبب بنتی ہے۔اس کے لئے اپنی دیکھ بھال آپ کرنا نہایت ضروری ہوتا ہے۔
بھاپ لینا
ہوا میں بڑھتی ہوئی نمی کھانسی کو روکنے میں مدد دیتی ہے۔ سادے پانی کا بھاپ لینا نمی بڑھانے کا کام کرتا ہے۔
بے تحاشا پانی پینا
کھانسی ہونے کی صورت میں زیادہ سے زیادہ پانی پیا جائے تاکہ بلغم پتلا ہو اور نکلنے میں آسانی ہو۔
وکس کی گولیاں چوسیں
کف ڈراپس یعنی وکس کی گولیاں چوسنے سے بھی کھانسی اور خراش میں آرام آتا ہے۔اس کے لئے اسٹرپ سلز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
سگریٹ نوشی سے اجتناب
خود کو دھواں دار فضاء اور کسی بھی طرح کی ماحولیاتی آلودگی سے دور رکھیں۔ سیگریٹ کا دھواں کھانسی کو مذید بگاڑ سکتا ہے، اس سے اجتناب کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …