سندھ کے تعلیمی نصاب میں بھی تبدیلی آگئی

کراچی:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ سردار شاہ نے بتایاکہ نصاب میں ثقافت، ورثہ، شہری تعلیم اور لائف اسکل شامل ہوگا، نئے نصاب میں بچوں کو ان کے حقوق کی آگاہی دیں گے۔وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ بارہویں جماعت تک پرانا نصاب پڑھایا جارہا ہے، دنیا اسمارٹ فون اور چاند پر پہنچ گئی، ہم سائنس میں بچوں کو ریڈیو پڑھا رہے ہیں۔سردار شاہ نے مزید کہا کہ سندھی پہلے بھی نصاب کاحصہ تھی اور اب بھی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …