اینٹی نارکوٹکس فورس کی بڑی کاروائی، منشیات سے بھرا ٹرک پکڑ لیا

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس ونگ نے وفاقی دارالحکومت میں کارروائی کرکے منشیات سے بھرا ٹرک پکڑ لیا۔اے ایف این کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلی جنس نے 26 نمبر چورنگی پر بڑی کارروائی کی جس میں منشیات سے بھرا ٹرک پکڑا گیا۔اے این ایف کے مطابق ٹرک سے 42 پیکٹس، 50 کلو افیون اور 14 کلو حشیش برآمد ہوئی جو ٹرک کے ٹائروں میں چھپائی گئی تھی۔اے این ایف حکام نے بتایا کہ منشیات راولپنڈی، اسلام آباد اور فیصل آباد منتقل کی جانی تھی، کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …