کینسر کی عجیب و غریب قسم، ننھی زینب کو نایاب خون کی تلاش

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)امریکا میں نایاب بلڈ گروپ کے ساتھ کینسر کی مہلک ترین قسم میں مبتلا 2 سالہ بچی کے لئے نایاب خون کے ڈونرز کی تلاش کی جارہی ہےامریکی ریاست فلوریڈا کی رہائشی ننھی زینب کا بلڈ گروپ نایاب ہے اور وہ اس وقت نیورو بلاسٹوما نامی کینسر میں مبتلا ہے۔نیورو بلاسٹوما نامی کینسر زیادہ تر ایسے بچوں کو متاثر کرتا ہے جن کی عمر 5 سال یا اس سے کم ہو اور یہی سب سے تشویشناک بات بھی ہے۔کینسر کی اس مہلک ترین قسم میں سرخ خلیوں کی سطح پر پائے جانے والے مختلف اقسام کےاینٹیجن ( بیماری کے خلاف جسم میں پایا جانے والا مدافعتی مادہ) کی مقدار کم ہوجاتی ہے۔زینب کی زندگی بچانے کے لئے انتہائی نایاب خون والے ڈونرز کی تلاش کے لئے امریکا میں ’ون بلڈ‘ کے نام سے قائم این جی او نے دنیا بھر میں اپنی کوششیں تیز کر رکھی ہیں ۔اس سلسلے میں ایک ویب سائٹ تیار کی گئی ہے جسکے ذریعے زینب کا ڈونر کہیں بھی ہوگا رابطہ کر سکے گا۔زینب کے لئے کم از کم سات سے دس ڈونر کی تلاش کئے جا رہے ہیں۔’ون بلڈ‘ کے مطابق اب تک زینب کے اب تک تین میچتلاش کرلئے گئے ہیں جن میں سے ایک کا تعلق برطانیہ سے اور دو کا امریکا سے ہے۔’ون بلڈ‘ کی لیبارٹری منیجر کا کہنا ہے کہ ایک مخصوص اینٹیجن نہ ہونے کی وجہ سے زینب کا خون انتہائی نایاب ہے جس کی وجہ سے اس کا ڈونر بھی اسی طرح نایاب ہونا ضروری ہے۔بد قسمتی سے زینب کے اپنے والدین کا خون بیٹی کے خون سے مطابقت نہیں رکھتا لہذا وہ خون عطیہ کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …