پریانکا اور نک شادی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے، تصاویر وائرل ہو گئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اورامریکی سنگر نک جونس کی شادی کے بعد پہلی تصاویر منظر عام پر آگئیں ،جو کہ جودھپور ائیرپورٹ سے روانگی کے موقع پر لی گئی ہیں۔نو بیاہتے جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔پریانکا چوپڑا نے سی گرین ساڑھی جبکہ نک جونس نے خاکی رنگ کی پینٹ شرٹ زیب تن کر رکھی تھی۔

پریانکا اور نک جونس کی شادی گزشتہ دنوں بھارت کے تاریخی شہر جودھپور کے عمید بھوان پیلس میں ہوئی،تقریب میں دلہن اور دُلہا کے اہل خانہ اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔دونوں شخصیات کی شادی ہندو اور عیسائی مذہبی رسومات کے مطابق انجام پائی جبکہ شادی سے پہلے مہندی اور سنگیت کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔ اس موقع پر پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاؤن زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ جوڑے کے 2 استقبالیہ ہوں گے جس میں فلمی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …