فہد مصطفیٰ اب بھارت میں بھی دھوم مچائیں گے

کراچی:(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان کے نامور اور باصلاحیت اداکار فہد مصطفیٰ اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کو دیوانہ بنانے کے بعد اب بھارت میں جلوے دکھانے کی تیاریوں میں ہیں۔کچھ عرصے سے پاکستان میں معیاری فلمیں بننے کی وجہ سے طویل عرصے بعد پاکستانی فلم انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہونا شروع ہوئی ہے اور اب مقامی فلمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں آہستہ آہستہ جگہ بنارہی ہیں۔

جس کی حالیہ مثال فہد مصطفیٰ کی سپرہٹ فلمیں’نامعلوم افراد‘، ’نامعلوم افراد2‘ اور ’ایکٹر ان لا‘ ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان میں بے حد پزیرائی ملی بلکہ اب انہیں بھارت میں ہونے والے ساؤتھ ایشیا فورم فار آرٹ اینڈ کری ایٹیو ہیریٹیج میں نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔خود کو پاکستان کا سلمان خان کہنے والے اداکار فہد مصطفیٰ نے یہ خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرکے خوشی کا اظہار کیا۔ فلم فیسٹیول رواں ماہ بھارتی شہر نئی دہلی میں 10 دسمبر کو منعقد ہوگا اور 16 دسمبر تک جاری رہے گا جہاں ایشیا کی بہترین فلمیں دکھائی جائیں گی لہٰذا اس فیسٹیول کے لئے فہد مصطفیٰ کی فلمیں منتخب ہونا بہت خوشی کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …