کراچی میں ہیلمٹ نہ پہننے والے ہوجائیں ہوشیار

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے ایک مراسلہ جاری کیا ہے جس میں پیٹرول پمپس کو بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہ دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔آئی جی سندھ کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی کو جاری مراسلے میں شہر کی تین سڑکوں کو ماڈل سڑک بناکر پیش کرنے کا کہا گیا ہے جن میں شارع فیصل، میٹروپول سگنل سے دو تلور اور آئی آئی چندریگر روڈ شامل ہیں۔مراسلے میں مزید کہا گیاہےکہ ماڈل سڑکوں پر موجود پیٹرول پمپ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں دیں گے۔اس حوالے سے پیٹرول پمپس کو بھی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …