ہالی ووڈ کی نئی فلم کے ٹریلر نے دھوم مچادی

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
خوف اور دہشت سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ تھرلر فلم امنگ دی شیڈوز کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ۔
تیاگو میسکوئٹا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسی پرائیویٹ جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی شناخت کو مخفی رکھتے ہوئے اپنے انکل کے قتل کا معمہ حل کرنے نکل پڑتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکارہ لنڈسے لوہن کے علاوہ چارلوٹ بیکٹ،گیانی کپالڈی،ڈومینک مدانی،باری جے،جوہن فلینڈرز اور پیٹر آرگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیوڈ بینڈر اور مائیکل کونر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم عنقریب سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …