پریانکا اپنی شادی پر کون سا لباس زیب تن کریں گی؟ جانیئے اہم خبر

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کل امریکی منگیتر نک جونس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے جا رہی ہیں، ایسے میں مداح کی نظریں ان کے لباس پر جمی ہیں کہ وہ اپنی شادی پر کیا پہنیں گی۔بالی ووڈ کی دیسی گرل پریانکا چوپڑا اور امریکی پاپ گلوکار نک جونس نے بھی دپیکا اور رنویر کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے دو شادیاں کرنے کا فیصلہکیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ جوڑا 2 دسمبر کو ’ہندو‘ رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گا اور اگلے دن ہی یعنی 3 دسمبر کو ان کی شادی ’عیسائی‘ رسم و رواج کے تحت ہوگی جبکہ دونوں شادیاں ایک ہی مقام پر منعقد کی جائیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا 2 دسمبر کو ہونے والی ’ہندو‘ رسم و رواج کے مطابق شادی میں ہندوستانی ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کیا ہوا لباس زیب تن کریں گی جبکہ ان کے دولہے میاں ممکنہ طور پر سر پر پگڑی باندھیں گے اور ان کے ہاتھ میں تلوار ہو گی۔رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا امریکی ڈیزائنر راف لارن کی جانب سے بنایا گیا گاؤن پہنیں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ راف لارن نے اب تک صرف اپنی بیٹی ، بہو اور بھانجی کے لئے شادی کے گاؤن تیار کیے ہیں۔یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نےکسی اداکارہ کی شادی کے لئے گاؤن تیار کیا ہے۔ڈیزائنر راف لارن کی پریانکا چوپڑا کے ساتھ پرانی وابستگی ہے، 2017 کے میٹ گالا میں اداکارہ نے ڈیزائنر رالف لورین کا ڈیزائن کردہ کوٹ پہنا تھا جو سب کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …