چیف جسٹس کی وطن واپسی، سپریم کورٹ اسلام آباد میں اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرکے برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے، وہ ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔وطن روانگی سے پہلے انہوں نے ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان کےخلاف از خود نوٹس پر ابھی بات نہیں کریں گے۔چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ جو تحریک شروع کردی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی محبت ہمیشہ یاد رکھیں گے۔چیف جسٹس وطن پہنچنے کے بعد آج ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے، سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کیس آج سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار ایک ہفتہ قبل برطانیہ کے دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی ۔انہوں نے برطانیہ میں پاکستان میں ڈیمزکی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے حوالے سے منعقدہ کئی تقریبات میں شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …