حلف برداری کی تقریب: جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) جسٹس اطہر من اللہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وفاقی وزراء، ہائیکورٹس کے ججز، سینئر وکلاء اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران نے شرکت کی۔جسٹس اطہر من اللہ نے جسٹس انور کاسی کے بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ریٹائر ہونے پر بطور چیف جسٹس حلف اٹھایا۔وہ 17 جون 2014 کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے۔بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ 11 دسمبر 2023 تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …