آئیڈیاز 2018ء، آرمی چیف آج خطاب کریں گے

کراچی(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) دفاعی نمائش آئیڈیاز 2018ء کے دوسرے روز آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس سے خطاب کریں گےآئیڈیاز 2018ء کے دوسرے روز پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کے کمانڈوز دہشت گردی سے نمٹنے کی عملی مشقوں کا مظاہرہ کریں گے ۔نمائش کے دوران ملک اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی جائے گی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے ۔آج پاک بحریہ کے تحت بحر ہند میں سیکیورٹی کے موضوع پر کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …