ملکی تاریخ کے پہلے خواجہ سرا کوڈرائیونگ لائسنس مل گیا

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی خواجہ سرا کوڈرائیونگ لائسنس جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیلیٰ علی نامی خواجہ سرا پچھلے دس سال سے گاڑی چلارہا تھا مگر اس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔اس نے لائسنس کے لئے کئی بار درخواست بھی دی تھی مگر کچھ نہ ہوا۔

گزشتہ روز لیلیٰ نےآئی جی اسلام آباد پولیس محمد عامر ذوالفقارسے ملاقات کی اور اپنے طبقے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،انہوں نےمسائل سننے کے بعد اپنےماتحت افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ خواجہ سرا طبقے کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں۔ترجمان پولیس کے مطابق علی لیلیٰ کوخیرسگالی طورپراسلام آبادٹریفک پولیس دفتر بھجوایا گیاجہاں لائسنس کے حصول کے لیے تمام دستاویزی کارروائی اور ٹیسٹ کے بعد انہیں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …