وزیر اعلیٰ پنجاب کا کرتارپور راہداری سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

لاہور(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بردار کا کہنا ہے کہ سکھ مذہب کے بانی بابا گورونانک کے 500ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کاسنگِ بنیادرکھنےکے تاریخی اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری کا قیام ایک تاریخی اقدام ہے، یہ منصوبہ پاکستان اور بھارت کےتعلقات کےحوالےسے خوش آئند ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امن کے داعی ہیں، وہ ہمسایہ ممالک سے پُرامن تعلقات کے حامی ہیں، کرتارپور راہداری کے قیام کا کریڈٹ تحریک ِانصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو ہمیشہ ہرممکن سہولتیں فراہم کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …