وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے نے غصے میں ایف آئی اے کے نائب کورٹ کو تھپڑ دے مارا

اسلام آباد (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں فیصل رضا عابدی اور دیگر ملزمان کیخلاف اعلیٰ عدلیہ کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے کیس میں ویب ٹی وی کے وکیل وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے اپنی جگہ دوسرے وکیل کو عدالت میں پیش کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احاطہ عدالت میں تلخ کلامی کے بعد ایف آئی اے کے نائب کورٹ ممتاز علی کو تھپڑ مار دیا جس پر نائب کورٹ نے مقدمہ اندراج کیلئے تھانہ رمنا پولیس کو درخواست دیدی ۔ جبکہ حسان نیازی کا موقف ہے عدالتی اہلکاروں کی جانب سے رشوت مانگنے پر وہ غصے میں آگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو ہنس مسرور کی جانب سے حسان نیازی کی جگہ دوسرا وکیل عدالت میں پیش کیا گیا تو حسان نیازی نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور نائب کورٹ کو تھپڑ مارا جس پر وہاں موجود افراد نے بیچ بچاؤ کرایا، ہنس مسرور کے بھائی نے کہا کہ حسان نیازی کسی بھی سماعت پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور اس پر گزشتہ پیشی کے دوران عدالت کے جج نے بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ، حسان نیازی کی کیس میں عدم دلچسپی کے باعث ہی نیا وکیل مقرر کیا تو وہ طیش میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …