کراچی میں نومولود جانوروں کے گوشت کی ترسیل و فروخت، سندھ فوڈ اتھارٹی کا ایم سی کو خط

کراچی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کم عمر جانوروں اور نومولود جانوروں کے گوشت کی ترسیل و فروخت روکنے کے لیے کے ایم سی کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 90 فیصد مارکیٹوں میں نومولود جانوروں کا گوشت فروخت ہو رہا ہے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ چھوٹے جانوروں کے گوشت کی فروخت سے افزائش متاثر ہو رہی ہے، جبکہ نومولود جانوروں کے گوشت کے استعمال سے مختلف بیماریاں بھی جنم لے رہی ہیں۔سندھ فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کے ایم سی کو مضر صحت اشیاء سے متعلق آگاہ کرنے کا اختیار ہے، میئر کراچی کو دو ماہ قبل بھی نولومود جانوروں کے گوشت کی فروخت سے آگاہ کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …