ایس ایس پی فیصل مختار نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا

اسلام آباد(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)پنجاب پولیس کےایس ایس پی فیصل مختار دنیا کے 40بہترین پولیس افسران میں شامل ہوگئے ہیں۔ 30ہزار سے زائد ارکان پر مشتمل امریکی ادارہ آئی اے سی پی ہر سال دنیا کے بہترین افسران کا انتخاب کرتا ہے۔تفصیلات کے مطابق،پولیس سربراہان کی عالمی انجمن(آئی اے سی پی)نے پاکستان کے ایک سینئر پولیس افسر کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں اور کمیونٹی خدمات کے باعث دنیا کے 40بہترین پولیس افسران میں شامل کرلیا ہے۔فیصل مختار جو کہ فی الوقت پنجاب پولیس میں ایس ایس پی کے عہدے پر فائز ہیں ، انہیں آئی اے سی پی نے نامزد کیا ہے ، جو کہ پولیس افسران کی دنیا کی سب سے بڑی اور پیشہ ور انجمن ہے۔اس ایوارڈ پروگروام کا مقصد دنیا بھر سے 40سال سے کم عمر 40پیشہ ور قانون نافذ کرنے والے افسران کو شناخت کرنا ہے ، جنہوں نے اپنے پیشے میں اعلیٰ کارکردگی دکھائی ہو۔150ممالک کے 30ہزار سے زائد ارکان پر مشتمل امریکی ادارہ آئی اے سی پی گلوبل پولیسنگ کا معروف ادارہ ہےجو ہر سال امریکا میں پولیس کانفرنس کا انعقاد کرتا ہےجس میں دنیا بھر سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے افسران شریک ہوتے ہیں، اس کانفرنس میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ایوارڈدیئے جاتے ہیں۔اس سال تقریب کا انعقاد اورلینڈو میں ہوا ، جس میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …