بھارت میں جاکر اپنا جھنڈا لہرایں گے اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ قومی ہاکی ٹیم

لاہور( نیٹ نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور منیجر حسن سردار نے بھارت کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قوم سے دعاوں کی اپیل کی اور جیت کی یقین دہانی کروائی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں جاکر اپنا جھنڈا لہرائے گے اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھِی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ہاکی کھیلنے جارہے ہیں اور محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں ۔ قومی ٹیم پہلا میچ یکم دسمبر کو جرمنی کیخلاف کھیلے گی جبکہ ہاکی ورلڈ کپ کا میلہ 28 نومبر کو سجے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …