سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، مصنوعی گردے بنا ڈالے

نیویارک: (نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) امریکہ میں سائنسدانوں نے انسانوں کو لگانے کیلئے لیبارٹری میں مصنوعی گردے تیار کئے ہیں لیکن ان گردوں نے ایسا کام شروع کر دیا کہ دیکھ کر سائنسدانوں کے بھی ہوش اڑ گئے۔رپورٹ کے مطابق واشنگٹن یونیورسٹی سکول آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے انسانوں کے بنیادی خلیوں کے ذریعے ٹیسٹ ٹیوبز میں یہ گردے پیدا کئے۔ گردے انسانی جسم کا انتہائی اہم عضو ہیں جو خون کے اندر موجود زہریلے مواد کے اخراج، سیال کے صحت مند توازن اور ہارمونز بنا کر بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ گردے اپنے افعال سرانجام نہ دے سکیں تو پھیپھڑوں میں خون اور پانی میں زہریلا مواد جمع ہونے لگتا ہے جس کا نتجہ جان لیوا نکلتا ہے، اس مسئلے کے حل کیلئے سائنسدانوں نے گردے تو تیار کر لئے لیکن اس وقت ان کی حیرت کی انتہا نہ رہی جب خودبخود ان میں انسانی دماغ اور مسلز کے خلیے پیدا ہونا شروع ہو گئے۔سائنسدانوں کے مطابق ان گردوں کو آرگنائیڈز کا نام دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ بنیامین ڈی ہمفریز کا کہنا تھا مجموعی طور پر ہم اس تجربے کو لیکر بہت پرجوش ہیں اور مستقبل میں اسکی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …