آسٹریلیا میں پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کی فتح

آسٹریلیا(نیٹ نیوز)

پاکستان کی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد نے آسٹریلیا میں کارنامہ انجام دیتے ہوئے رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی ایک کیٹیگری جیت لی۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ہونے والی رالف کیش مین اوپن ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی رابعہ شہزاد نے بھی شرکت کی اور انہوں نے 55 کلوگرام کیٹیگری میں حصہ لیا۔

آسٹریلیا میں پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کی فتح
رابعہ شہزاد نے اسنیچ اور کلین اینڈ جرک میں کل 90کلوگرام لفٹ کیا،انہوں نے رواں سال دوسرے غیرملکی ایونٹ میں کامیابی حاصل کی ہے۔

19سالہ رابعہ شہزاد ویٹ لفٹنگ میں قومی جونیئر چیمپئن بھی ہیں جن کا عزم ہے کہ وہ جاپان میں ہونے والے اگلے اولمپکس گیمز میں میڈل ضرور حاصل کریں گی۔

آسٹریلیا میں پاکستانی ویٹ لفٹر رابعہ شہزاد کی فتح
بی بی اے کی طالبہ رابعہ شہزاد کی بڑی بہنیں ماہور اور فریال قومی ویمن بیڈمنٹن چیمپئن رہ چکی ہیں جبکہ ان کے والد شہزاد احمد روئنگ کے قومی چیمپئن رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …