لگژری بوگاٹی کا حقیقت سے قریب تر ماڈل نمائش کیلئے پیش

(نیٹ نیوز/ میڈیا 92 نیوز)ماہر نوجوانوں کی ٹیم نے ایک ایسی کا ر تیار کر لی ہے جو کسی دھا ت سے نہیں بلکہ پلا سٹک کے لیگو بلا کس سے بنا ئی گئی ہے جو اب لندن میں نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہے ۔

لگژری بوگاٹی کا حقیقت سے قریب تر ماڈل نمائش کیلئے پیش
لگژری کار بوگاٹی کا یہ لیگو ماڈل حقیقی کار اس قدر مشابہت رکھتا ہے کہ ایک نظر دیکھنے پر لگتا ہے بیش قیمتی بوگاٹی آپ کے سامنے موجود ہے ، اہم با ت یہ ہے کہ یہ صرف ما ڈل نہیں بلکہ اس میں سفر کر نا بھی ممکن ہے ۔

دنیا کی اس انو کھی ترین کا ر کی تیا ری میں لاکھوں لیگو بلاکس استعمال ہو ئے جبکہ اسے چلانے کے لیے کسی قسم کی فیول کی بھی ضر ورت نہیں کیو نکہ یہ ہو ا کی طا قت سے اٹھارہ میل فی گھنٹہ تک کی رفتار سے دو ڑ سکتی ہے ۔

لگژری بوگاٹی کا حقیقت سے قریب تر ماڈل نمائش کیلئے پیش
لندن میں نمائش کے لئے پیش کئے گئے اس ماڈل کو دیکھنے درجنوں افراد نمائشی ہال میں پہنچے اور اس گاڑی کو دیکھ کر حیران رہ گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …