لاہور کالج یونیورسٹی میں ویمن ہینڈبال چیمپئن شپ کا انعقاد

لاہور(نیٹ نیوز) لاہور کالج یونیورسٹی میں ویمن ہینڈبال چیمپئن شپ کا انعقاد۔ لاہور کالج اور کنیئرڈ کالج کی ٹیموں نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ لاہور کالج یونیورسٹی میں ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا معرکہ۔ شہر سے 6 خواتین کالجز کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں لاہور کالج یونیورسٹی نے اسلامیہ کالج کو شکست دی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کنئیرڈ کالج کی ٹیم نے پنجاب کالج کی ٹیم کو شکست دے کر فتح حاصل کی۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ حکومت کواس کھیل پرتوجہ دینی چاہیے۔ تاکہ خواتین کو بھی میدان میں آنے کا موقع ملے۔ ویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ کا فائنل یکم نومبر کو لاہور کالج یونیورسٹی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …