22 ذاتی اشیاء آن لائن نیلامی کے لیے پیش

(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ کی 22 ذاتی اشیاء آن لائن نیلامی کے لیے پیش کر دی گئی ہیں۔نیلامی سے متعلق مشہور فرم کرسٹی کے تحت اسٹیفن ہاکنگ کی ذاتی اشیاء نیلامی کے لیے پیش کی گئی ہیں، ان میں عظیم برطانوی سائنس دان کی مقالوں کی کاپیاں ، ان کی وھیل چیئر ، میڈلز اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ کی وھیل چیئر کی نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائے گی۔واضح رہے کہ آن لائن نیلامی آج سے شروع ہو گی اور 8 نومبر تک جاری رہے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …