پی ایس ایل 4 میں مصباح الحق کھلاڑی نہیں مینٹور ہوں گے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں ایکشن میں نہیں ہوں گے، فرنچائز کے مینٹور کی حیثیت سے معاوضے پر بات چیت جاری ہے۔مصباح الحق نے اب تک ہونے والے پی ایس ایل کے تینوں ایڈیشنز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی ہے اور فرنچائز نے دو مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق چوتھے ایڈیشن میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے ، فرنچائز نے مصباح الحق کو مینٹور کی حیثیت سے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فریقین کے درمیان معاوضے کے معاملے پر بات چیت جاری ہے ، چوتھے ایڈیشن کے فرنچائز نے توصیف احمد کو بھی کوچنگ اسٹاف سے الگ کر دیا ہے اور ان کی جگہ آف اسپنر سعید اجمل کو کوچنگ اسٹاف میں شامل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …