ٹوئٹر کا اہم آئیکون ختم کرنے پر غور


(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز)
سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر پر غیر اخلاقی اور نفرت انگیز مواد اور تبصروں کو روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش جاری ہے، ایسے میں قیاس آرائیاں ہیں کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر پر لائیک کا آپشن ختم کردیا جائے گا۔برطانوی نیوز ویب سائٹ ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کی جانب سے لائیک بٹن یعنی ٹوئیٹ کے نیچے موجود دل والے آئیکون کو ختم کرنے کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔ٹوئٹر پر نفرت انگیز تبصروں کو روکنے کیلئے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ ٹوئٹر کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ سوشل نیٹ ورک پر کسی بھی بات پر تجزیے یا مباحثے کا معیار پہلے سے مزید بہتر ہوسکے۔گزشتہ ہفتے ٹوئٹر کمپنی کے بانی جیک ڈورسی نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ انہیں ہارٹ شیپ یا دل والا آئیکون پسند نہیں اور جلد اس سے چھٹکارا مل جائے گا۔ دوسری جانب ٹوئٹر کمیونیکیشن ٹیم کی جانب سے بھی اس حوالے سے بیان سامنے آیا ہے کہ وہ سروس کے حوالے سے ہر چیز پر دوبارہ غور کر رہے ہیں جس میں لائک بٹن بھی شامل ہے۔ٹوئٹر کے اس فیصلے کے بعد صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو اس سے بڑے چیلنجز درپیش ہیں لیکن وہ بنیادی چیزوں میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے جو کہ غلط ہے۔کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی واضح اعلان نہیں گیا اور رپورٹس ہیں کہ فی الحال اس پر صرف کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …