بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو بڑے میچ میں شکست دے دی

بارسلونا(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) لالیگا کپ کے اہم میچ میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو پانچ ایک سے شکست دے دی، حریف کھلاڑی کی جانب سے گرانے کا بدلہ سواریز نے ہیٹ ٹرک داغ کر لیا۔

بارسلونا نے اپنے ہوم گراونڈ پر ریال میڈرڈ سے مقابلہ کیا، اس موقع پر میسی اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے میچ دیکھنے کے لیے موجود تھے، میچ کے آغاز میں ہی بارسلونا کے چوٹینہو نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔تیسویں منٹ میں سواریز کو حریف کھلاڑی نے گرایا تو بارسلونا کو پنلٹی مل گئی جس کا بدلہ سواریز نے ہیٹ ٹرک کر لیا۔میچ کے آخری لمحات میں آرٹورو نے بارسلونا کی جانب سے پانچواں گول داغا، ریال میڈرڈ کی جانب سے واحد گول مارسیلو ویرا نے کیا۔یوں یہ یکطرفہ میچ بارسلونا نے باآسانی پانچ ایک سے جیت لیا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …