گوگل بھی جنسی ہراسانی سے محفوظ نہ رہا

نیویارک(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) گوگل گزشتہ دو سال میں 13 سینئر منیجرز سمیت 48 ملازمین کو جنسی ہراسانی کے الزام میں نوکری سے نکال چکا ہے۔ادارے کے سی ای او سندر پِچائی نے ملازمین کے نام خط میں کہا ہے کہ ان کا ادارہ کسی غیر مناسب روئیے کو انتہائی سختی سے لیتا ہے۔

سندر پِچائی نے یہ خط امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی اس خبر کے بعد لکھا ،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کے باوجود گوگل نے اینڈرائڈ کے بانی اینڈی رُوبن کو نوکری چھوڑنے پر 9 کروڑ امریکی ڈالر ادا کئے، جس کی رُوبن کے ترجمان نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2014 میں کمپنی چھوڑ چکے تھے۔گوگل کے سی ای او لکھتے ہیں کہ نیویارک ٹائمز کی خبر پڑھنا انتہائی مشکل تھا اور گوگل ملازمین کو کام کے لیے محفوظ جگہ دینے کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …