نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پنجاب اور کراچی یونائیٹڈکی ٹیم کو شکست کاسامناکرناپڑا

لاہور(نیٹ نیوز) نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ سیمی فائنل میں پنجاب اور کراچی یونائیٹڈکی ٹیم کو شکست کاسامناکرناپڑا،واپڈا اور آرمی کی ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ کےمقابلے۔ ماڈل ٹاؤن فٹبال کلب میں سیمی فائنل کےدومیچز کھیلے گئے۔ واپڈا نے پہلے میچ میں پنجاب کی ٹیم کو 3-0 سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جبکہ آرمی کی ٹیم نےبھی کراچی یونائیٹڈکو 10-0 سے ڈھیر کردیا۔ اس موقع پرصدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن میاں رضوان علی نےٹورنامنٹ میں ہونے والی بدنظمی پرافسوس کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نےلاہور نیوز سےگفتگومیں فٹبال کوقومی سطح پر فروغ دینےکی ضرورت پر زوردیا۔ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن کامقابلہ کل کراچی یونائیٹڈاورپنجاب کےدرمیان ہوگا۔ جبکہ واپڈا اور آرمی کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 25 اکتوبر کوپنجاب فٹبال سٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …