پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان فٹبال پر یمئیر لیگ کا دوسرا مرحلہ۔ افغان کلب اور پاکستان آرمی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے

لاہور(نیٹ نیوز) پنجاب سٹیڈیم میں پاکستان فٹبال پر یمئیر لیگ کا دوسرا مرحلہ۔ افغان کلب اور پاکستان آرمی نے اپنے اپنے میچ جیت لیے ۔ کھلاڑیوں نے نامناسب انتظامات کا شکوہ بھی کیا ۔ پاکستان فٹبال پر یمئیر لیگ کے دوسرے مرحلے کی میچز پنجاب سٹیڈیم میں کھیلے جارہے ہیں ۔ افغان کلب نے اشرف شوگر ملز کو 0-4 سے آؤ ٹ کلاس کر دیا۔ دوسرے میچ میں پاکستان آرمی نے کراچی پورٹ کو 0-3 سے زیر کیا ۔ کھلاڑی جہاں لیگ سے خوش نظر آئے وہیں گلہ بھی کیا ۔ کہا کہ ریسیکو ٹیم کا ہونا ضروری ہے تاکہ زخمی ہونےپر فوری طبی امداد مہیا ہو سکے ۔پریمئیر لیگ کا دوسرامرحلہ 9 نومبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …