نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے گلے شکوے

لاہور(نیٹ نیوز) نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں کھلاڑیوں کے گلے شکوے پاکستان فٹبال فیڈریشن نے میچ کے دوران پانی اور جوس دینا شروع کرد یا ۔ خواتین کھلاڑیوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا ۔ نیشنل ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں ناقص انتظامات پر شکوہ۔ میڈیا کی آواز پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے لبیک کہااور کھلاڑیوں کی شکایات کا کیا ازالہ ۔ ہاسٹل انتظامات بہتر ہوئے ۔ دوران میچ کھلاڑیوں کےلیے پانی اور جوس کا بندوبست بھی کیا ۔ خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ہم میڈیا کے شکر گزار ہیں جس کی وجہ سے ہمارے مسائل کو حل کیا گیا ۔ ناقص انتظامات پر دو روز قبل میڈیا پر چلنے والی خبر پر پاکستان فٹبال فیڈریشن نے ٹیم منیجرز کو بلا کر مسائل کو حل کروایا ۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …