افغانستان پریمیئر لیگ کا فائنل آج کھیلا جائے گا

افغانستان(نیٹ نیوز) پریمیئر لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں کابل زوانن نے پکتیا پینتھرز کو90 رنز سے ہراکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ،جہاں آج اُس کا مقابلہ بلخ لیجنڈز سے ہوگا، جیو سُوپر فیصلہ کُن معرکہ براہ راست نشر کرے گا۔

شارجہ میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں کابل زوانن نے پہلے بیٹنگ کی، کولن انگرم نے 44 رنز اسکور کیے۔راشد خان نے نچلے نمبروں پر عمدہ کھیلتے ہوئے 3چھکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 35 رنز بنائے، ایونز نے 31 رنز کی اننگز کھیلی، کابل زوانن نے 9 وکٹ پر 192 رنز اسکور کیے۔
شاہد آفریدی، ضیا الرحمٰن اور اُڈانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں پکتیا پینتھرز کے بیٹسمین بیٹنگ کرنا بُھول گئے، سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی 27 رنز بناکر نمایاں رہے، پکتیا پینتھرز کی ٹیم صرف 102 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
راشد خان نے بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی جوہر دکھائے اور 20رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …