ٹی ٹوئنٹی ،پاکستانی تیاری کا آج آغاز، شعیب ملک کی آمد میں تاخیر

کراچی(نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پاکستانی ٹیم اتوار سے ابوظہبی میں اپنی تیاریوں کا آغاز کررہی ہے۔امکان ہے کہ کپتان سرفراز احمد بھی مکمل فٹ ہوکر پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔شعیب ملک کے علاوہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک بدھ سے قبل ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔پاکستانی ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آل رائونڈر شعیب ملک اتوار کو ٹیم جوائن کرنے والے تھے لیکن اب وہ فوری طور پرٹیم جوائن نہیں کرسکیں گے۔ شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت متوقع ہے اس لئے وہ دو دن میں ٹیم جوائن کریں گے۔شعیب ملک نے بھارت کے شہر حیدرآباد دکن سے پاکستانی ٹیم کے منیجر طلعت علی کو بتایا ہے کہ ثانیہ مرزا کے ہاں بچے کی ولادت کسی بھی وقت متوقع ہے۔اس لئے شعیب ملک پہلے ٹی ٹوئینٹی سے قبل اگلے دو سے تین دن میں ٹیم جوائن کریں گے ۔عماد وسیم سمیت پاکستانی ٹی ٹوئینٹی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ٹیم انتظامیہ
کا کہنا ہے کہ شعیب ملک اپنے پہلے بچے کی ولادت کے سلسلے میں بھارت میں ہیں۔ اور ان کی روانگی میں تاخیر ہوگئی ہے۔پاکستان اور آسڑیلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ 24 اکتوبر کو شیخ زائد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سرفراز احمد کے سر پر پیٹر سڈل کی گیند لگی تھی وہ تکلیف سے بہتر محسوس کررہے ہیں۔سرفراز احمد نے دوسرے ٹیسٹ کے آخری دن وکٹ کیپنگ نہیں کی تھی۔ڈاکٹروں نے سکین کے بعد انہیں کلیئر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جینیات سے وابستہ تناؤ ہارٹ اٹیک کا خطرہ زیادہ بڑھا دیتا ہے

بوسٹن: حال ہی میں ہونے والے ایک مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ جینیاتی طور پر …