ابوظہبی ٹیسٹ: شاہین جیت سے صرف 5 وکٹیں دور

ابوظہبی:(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان کے 538 رنز کے جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کے 5 کھلاڑی 77 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 8 وکٹیں اور آسٹریلیا کو 400 سے زائد رنز درکار ہیں، گزشتہ روز کینگروز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47 رنز بنائے تھے۔
کھیل کے چوتھے روز ایرون فنچ 24 اور ٹریوس ہیڈ نے 17 رنز سے نامکمل اننگز کا آغاز کیا، دونوں بلے بازوں نے ٹیم کا مجموعی اسکور 71 تک پہنچا تو ٹریوس ہیڈ 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 400 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 538 رنز کا ہدف دیا۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں فخر زمان اور سرفراز احمد کے 94، 94 رنز کی اننگز کی بدولت 282 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 145 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی اور اس طرح کینگروز کا پہلی اننگز کا خسارہ 137 ہو گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …