ایف ایم سی انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ پاکستان کے کھلاڑی طیب اسلم نے اپنے نام کر لی

لاہور(نیٹ نیوز) ایف ایم سی انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ پاکستان کے کھلاڑی طیب اسلم نے اپنے نام کر لی ۔ایف ایم سی انٹرنیشنل سکوائش چیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑی کے نام ۔ طیب اسلم نے فائنل میں ملائشیاء کے ائیون ینگ کو کانٹے دار مقابلے میں شکست دی ۔ فلیٹیز ہوٹل میں ہونے والے فائنل مقابلہ میں وزیر کھیل تیمور خان اور سکوائش لیجنڈ جہانگیر خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وزیر کھیل تیمور خان نے بتایا کہ کھیل کے فروغ کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ سکوائش کورٹس بنائے جائیں گے ۔ جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا آنا خوش آئند ہے ۔چیمپئن شپ کے اختتام پر فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔ دنیا بھر سے آٹھ ممالک کے کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …