اب آپ کی آواز سن کر پتا چلے گا آپ کی بیماری کا، جانیئے اہم خبر

کیلیفورنیا:(نیٹ نیوز/میڈیا92نیوز) وہ دن دور نہیں جب ایمیزون ہوم اسسٹنٹ ’الیکسا‘ صرف آواز سن کر نزلہ، بخار، کھانسی اور سردی کو شناخت کرسکے گا۔ترقی یافتہ ممالک میں مائیکروسافٹ، الیکسا اور ایمیزون کے اسسٹنٹ گھروں کے معاملات تک سنبھالتے ہیں اور آواز کے اشاروں پر حکم کی تعمیل کرتے ہیں مثلاً ایمیزون کا وائس اسسٹنٹ الیکسا اے سی کی ٹھنڈک کم زیادہ کرنے، گھریلو بتیاں گل کرنے کے علاوہ اشیا خریدنے کے کام آتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایمیزون اپنی مصنوعات میں مسلسل بہتری لارہا ہے اور اب کمپنی نے ایک نئی پیٹنٹ کی درخواست دی ہے جس کے تحت اس کا خاص الگورتھم اور مصنوعی ذہانت (آرٹیفشل انٹیلی جنس) آواز میں تبدیلی اور لہجے سے اندازہ لگاتا ہے کہ بولنے والے کے گلے میں خراش ہے، اسے بخار ہے یا وہ کھانسی اور جاڑے کا شکار ہے۔
اس طرح الیکسا ڈاکٹر، دوا یا سوپ کی تجویز دے سکتا ہے لیکن دوا کا فیصلہ آپ کو کرنا ہوگا۔ پیٹنٹ کے بعد یہ آواز میں چھپے اشاروں سے خوف، افسردگی، اداسی، بوریت اور خوشی کا پتا بھی لگاسکتا ہے۔ اس دوران الیکسا سانس کی روانی بھی محسوس کرتا ہے اور اس کا تجزیہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …