ایشین ویمن رگبی چیمپئن شپ ویمن رگبی ٹیم کے لئے عسکری ٹین میں پریکٹس کیمپ لگایا گیا

لاہور(نیٹ نیوز) ایشین ویمن رگبی چیمپئن شپ ویمن رگبی ٹیم کے لئے عسکری ٹین میں پریکٹس کیمپ لگایا گیا۔ ایشین ویمن رگبی چیمپئن شپ 2018۔ ویمن رگبی ٹیم کا پریکٹس کیمپ عسکری 10 رگبی سٹیڈیم میں لگایا گیا۔ قومی ٹیم کی غیر ملکی کوچ سوزن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویمن رگبی کو فروغ دینے آئی ہوں۔ ہیڈ کوچ شکیل ملک نے بتایا انٹرنیشنل کوچ کی آمد خوش آئند ہے،جلد بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے کوچنگ کی طرف لایا جائے گا۔ قومی ویمن رگبی ٹیم کی کپتان اور نائب کپتان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ویمن کوچ آنے سے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے کو ملی۔ ایشین ویمن رگبی چیمپئن شپ کا آغاز 20 اکتوبر سے برونائی میں ہوگا جبکہ قومی ٹیم 18 اکتوبر کو روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

ملائکہ اروڑا کا سابق شوہر ارباز خان کیساتھ فیملی ڈنر، ویڈیو وائرل

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان اور اُن کی …